5شہروں میں ریٹیلرز پر10 فیصد ٹیکس کی تیاریاںمکمل ،100ارب روپے آمدن متوقع

Jan 05, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ملک بھر میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کی تیاریاںمکمل کر لی ہیں۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد‘ لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ کے ریٹیلرز پر ٹیکس لگے گا  جس سے 100ارب روپے آمدن کا تخمینہ ہے جبکہ ملک بھر میں ٹیکس عائد ہونے سے 300ارب روپے آمدن متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے 35لاکھ ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کیلئے سکیم تیار کی ہے۔ یہ ایڈوانس انکم ٹیکس ہوگاجو ماہانہ بنیادوں پر وصول کیا جائے گا ،جو دکاندار فائلر ہوں گے وہ ریفنڈ لے سکیں گے جبکہ نا ن فائلر کا واپس نہیں ملے گا۔ بتایا گیا ہے ریٹیلرز پر دکانوں کے سائز اور سالانہ آمدن کے تناسب سے ٹیکس لگایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر سکیم لانچ کر دی جائے گی۔ ریٹیلرزکی سالانہ آمدن پر تقریباً 10 فیصد زائد تک ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائیگا جبکہ سکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں