فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے حلقہ وائز اعداد شمار جاری کردیئے۔ ضلع فیصل آباد میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 97 ہزار 899 ووٹرز ہیں۔ جن میں سے 27 لاکھ 89 ہزار 594 مرد اور 23 لاکھ 92 ہزار 864 خواتین ووٹرز ہیں۔ فیصل آباد کے قومی اسمبلی کے 10 حلقوں میں سب سے زیادہ ووٹ این اے 98 سمندری میں 5 لاکھ 79 ہزار ہیں۔ یہاں 3 لاکھ 12 ہزار مرد اور 2 لاکھ 67 ہزار خواتین ہیں۔ سب سے کم ووٹ این اے 99 میں ہیں جہاں مجموعی طور پر 4 لاکھ 91 ہزار 437 ووٹر ہیں۔ رانا ثناء اللہ کے حلقہ این اے 100 میں 5 لاکھ 8 ہزار ووٹرز ہیں۔ جس میں سے 2 لاکھ 74 ہزار مرد اور 2 لاکھ 33 ہزار خواتین ہیں۔ این اے 101 میں 5 لاکھ 35 ہزار، این اے 102 میں 5 لاکھ 41 ہزار، این اے 103 میں 5 لاکھ 44 ہزار اور این اے 104 میں 5 لاکھ 27 ہزار ووٹرز ہیں۔ این اے 95 فیصل آباد میں 5 لاکھ 14 ہزار، این اے 96 میں 5 لاکھ 62 ہزار اور این اے 97 میں 4 لاکھ 91 ہزار 504 ووٹرز ہیں۔
الیکشن کمشن نے فیصل آباد کیلئے ووٹرز کے حلقہ وائز اعدادو شمار جاری کردیئے
Jan 05, 2024