کشمیری اصل ہیروز ‘ جانوں کا نذرانہ دیکر تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے،مشعال ملک

باغ(این این ائی) معاون خصوصی براے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپائر ورمنٹ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری تحریک آزادی کے اصل ہیروز ہیں جنہوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیکر تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے تحریک آزادی کے لیے ضروری ہے کہ تمام کشمیری یکجا ہوں اور حق خودارادیت کے لیے ملکر آواز بلند کریں کشمیریوں کا مقابلہ ظالم مودی سے ہے جو انسانیت کا دشمن ہے   باغ میں پانی اور بے روزگاری کا مسئلہ وزیر اعظم پاکستان کے سامنے رکھوں گی باغ کی عوام کے پانی کے مسلے کو حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے  باغ کی خواتین کو آسان اقساط پر کاروبار کے لیے قرض دیں گے طلباء کو سکالر شپ دیں گے تاکہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں باغ سے یسین ملک کی بہت سی یادیں جڑی ہیں آج باغ آئی تو سب یاد آ گیا آج وہ جیل میں ہیں جس پر پوری کشمیری قوم افسردہ ہے یسین ملک کشمیریوں کی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے ، عہدے لینے کا کوئی شوق نہیں ہم تحریک آزادی کے لیے جانیں دینے والے لوگ ہیں یہ سب عہدے تحریک کو تقویت دینے کے لیے ہیں ۔ ہندوستان یسین ملک کو پھانسی دینے کا پلان بنا رہا ہے جسے ہم سے ملکر اپنی آواز عالمی دنیا تک پہنچا کر روکنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ باغ کے موقع پر انسپائر اکیڈمی کی سالانہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا تقریب کی صدارت وزیر حکومت محترمہ امتیاز نسیم نے کی جبکہ تقریب سے ایم ڈی انسپائر اکیڈمی راجہ نعیم، راجہ ذوالفقار ،راجہ عبدالقدیر ،ممبر میونسپل کارپوریشن راجہ سدھیر اکبر،سردار اکمل عارف،صدر ڈیجیٹل میڈیا حسام،جمیلہ بیگم خورشید،فریاد حسین کاظمی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر حکومت امتیاز نسیم نے کہا کہ مقبوضہ وادی کی مائیں بہنیں مشکلات کی زندگی گزار رہی ہیں اپنی عزتیں لٹا کر تحریک آزادی کو جاری رکھے ہوے ہیں وزیر اعظم پاکستان نے کشمیریوں کی بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کر کے کشمیریوں کے حوصلے کو تقویت بخشی ہے وزیر اعظم پاکستان نے کشمیر کے بارے میں دو ٹوک موقف دیکر تمام افواہیں ختم کر دیں ہر ایک پہ واضح کیا گیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس پر پاکستان کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ مشعال ملک دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز ہیں ہم پوری کشمیری قوم وزیر اعظم پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی کابینہ میں ایک کشمیری خاتون کو جگہ دی مشعال ملک کی نگران حکومت میں تعیناتی کشمیریوں کی نمائندگی ہے جسے کشمیری قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ باغ میں اسوقت پانی کا شدید مسلہ ہے ہر گاوں میں خواتین پانی کے لیے در بدر ہیں جس کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے مشعال ملک ہمیں اس مسلے کے حل میں وفاق سے معاونت کروائیں تاکہ آزاد حکومت پانی کے مسائل پر قابو پا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ باغ میں صحت کی سہولیات کم ہونے کے باعث خواتین ہسپتال پہنچنے سے قبل دوران ڈیلیوری انتقال کر جاتی ہیں اس مسلے کے حل کے لیے سنجیدہ سوچ کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے،حکومت آزادکشمیر صحت کے معاملے پر جلد لائحہ عمل دے گی اور ہم وفاق سے بھی تعاون کے طلبگار ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو صنعتیں قائم کر کے بے روزگاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے جسکے لیے مشعال ملک ہماری معاونت کریں تاکہ گھروں میں رہنے والی خواتین کو با روزگار کیا جا سکے ، انہوں نے مزید کہا کہ مشعال ملک کا باغ آنا اور باغ کی عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارے لیے قابل فخر ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزادکشمیر جس درد مندی سے عوام کے لیے کام کر رہے ہیں انشاء￿  اللہ جلد مسائل حل ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ پاک یسین ملک کی مشکلات میں آسانیاں پیدا کرے اور ہم عالمی دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ یسین ملک کی رہائی کے لیے ہندوستان پر دباو ڈالے تاکہ ہمارا اصل لیڈر قید و بند سے باہر آ سکے اور کشمیری اپنی تحریک جاری رکھ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن