لاہور(نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقے چائنہ سکیم میں گندے نالہ میں نعش تیرتی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش نالے سے باہر نکالی اور فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی عمر 30سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہے جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے نعش نالے میں پھینکی گئی ‘حال شناخت نہیں ہو سکی ۔