لاہور (آئی این پی ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کے دوران اداکارہ صبا قمر بھی محکمہ ایکسائز کے شکنجے میں آگئیں، اداکارہ کے زیر استعمال گاڑی 5 سال کی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلی۔ محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے نواز شریف انٹر چینج پر صبا قمر کی گاڑی کو چیک کیا تو اداکارہ کی گاڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر نکلی تاہم صبا نے موقع پر ٹوکن ٹیکس جمع کروا دیا۔