لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس اور ایس او ایس چلڈرن ویلج کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔بے گھر اوربے سہارا بچوں کو ایس او ایس چلڈرن ویلج میں داخل کروایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد اور پولیس یونیفارم میں آئے بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔اے ایس پی کا یونیفارم زیب تن کئے بچوں ایان،احسن اور صائم نے آئی جی پنجاب سے ملاقات کی اور سلیوٹ کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن ریس کورس اور ڈی آئی جی سکیورٹی لاہور کے زیر تعمیر دفاتر کا دورہ کیا ۔،آئی جی پنجاب نے سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن اچھرہ اور سی آئی اے آفس اچھرہ کی انسپکشن کی۔ سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز ماڈل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور گلبرگ کے دورے بھی کئے۔