عوامی تحریک، قومی اسمبلی امیدواروں کا اعلان، صوبائی کا آج ہو گا

لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک نے قومی اسمبلی امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ جات سے 44 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات سے 96 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے امیدوار موٹر سائیکل کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والوں میں محمد شفیق المعروف آدم مہرویNA/46، محترم ڈاکٹر امیر اعوانNA/49، سردار امجد ارباب عباسیNA/51، سر دار منصور خان NA/53، سردار رضوان خانNA/55، محمد ندیم راجہNA/56، مخدوم نیاز انقلانیNA/57، محمد عزیز ولد گلاب خانNA/60، حاجی فتح دین ولد سرفراز خانNA/87، سردار گل کمند خانNA/90، خلیل الرحمٰن NA/95، حافظ محمد عثمانNA/98، عابد ظفرNA/104، اسجد حسینNA/66، اعجار ارشدNA/77، پرویز اقبال ورکNA/78، محمد شہزادNA/80، سید منیرالدین قادریNA/79،میاں محمد رضا NA/71، راناسہیل بابرNA/72، حافظ غلام مصطفیٰ گجرNA/73، قاری مظہر فرید سیا ل ولد نذیر احمدNA/135، علی حسین سنگوکا ولد بشیر احمد NA/136، محمد رفیع کمبوہ ولد نور احمد NA/137، محمد رفیع کمبوہ ولد نور احمد NA/138، سلوت شہزاد پراچہ NA/139، چوہدری نوید اکرم NA/62، چوہدری مبشر حسینNA/63، مہر محمد یوسف NA/64، خلیفہ محمد ایوب بٹ NA/65، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹNA/113، محمد خلیل NA/114، مہر شفیق احمد NA/115، لطیف احمد حسین ولد محمد حسینNA/123، ملک مجاہد محمود لنگڑیال ایڈووکیٹNA/124، ملک احمد اخوان اعوان NA/125، ملک غضنفر عباس ایڈووکیٹNA/130، محمد انور عباسیNA/16، گل حسن جتوئیNA/194، محمد نوید اختر ولد محمد حنیفNA/158، محمد عامر قادری ولد امام بخش NA/180، میاں نور احمد سہو ایڈووکیٹ ولد میاں محمد رفیق NA/146، محمد نوید اصغرNA/175، ملک امان اللہ ولد محمد حیاتNA/182شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست آج مورخہ 5 جنوری 2024ء کو جاری کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...