حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ زرعی تجارتی صنعتی سرگرمیاں مفلوج کرنے کا باعث بن رہی ہے۔جبکہ بجلی کی بندش عام آدمی کے لئے زبردست پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ وہ ضلعی آفس میں ملک شوکت علی پھلروان کی زیرصدات کسان بورڈ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہا صارفین بجلی کی پچاس یونٹ تک ہوشربا گرانی اور اوربلنگ کے خلاف پہلے ہی سراپا احتجاج تھے کہ اب بجلی کی سپلائی معطل کرکے واپڈہ اور بجلی کمپنیاں ملکی معیشت کو مزید سنگین بحران سے دوچار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہوچکی ہیں۔