پانچ جولائی کو ذوالفقارعلی بھٹو کی جمہوری حکومت ختم کئے جانے کے خلاف پیپلزپارٹی سندھ ، بلوچستان خیبرپختونخواہ ، پنجاب اور آزاد کشمیر نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو استحکام اوراسلامی دنیا میں اعلیٰ مقام دلانے کے لئے کوششیں کیں لیکن پانچ جولائی انیس سو ستہتر کو اس وقت کے فوجی سربراہ جنرل ضیاء الحق نے وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت ختم کرکے اقتدار پر قبضہ کرلیا جو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جان دے دی لیکن آمر کے سامنے سرنہیں جھکایا، پیپلز پارٹی اپنے بانی کا مشن جاری رکھے گی۔ انہوں نے کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی جلسوں اورسیمینارز کے انعقاد کی ہدایت کی گئی ہے۔ سندھ میں یوم سیاہ کی مرکزی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی ۔