آئی جی پنجاب طارق سلیم ڈوگرنے سانحہ داتا دربارکے دوران غفلت برتنے پرڈی ایس پی، ایس ایچ او اورچوکی انچارج تھانہ لوئرمال کو معطل کردیا ہے۔

Jul 05, 2010 | 14:18

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزارپرجمعرات کے روز ہونیوالے خود کش حملوں کے وقت ناقص سکیورٹی کا آئی جی پنجاب نے سخت نوٹس لیا ہے۔ طارق سلیم ڈوگرنے ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوتھانہ لوئرمال ، چوکی انچارج داتا دربارمحمد وسیم ، دوکانسٹیبلوں عرفان اورطاہر کو معطل کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ آج لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے موقع پرسی سی پی او لاہوراسلم ترین نے اعتراف کیا کہ داتا دربارکا واقعہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔
مزیدخبریں