پیپلزپارٹی نے پنجاب کی سطح پرایک عدالتی شخصیت کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ریفرنس آج یا کل صدرمملکت کو بھجوایا جائے گا ۔

روزنامہ نوائے وقت کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدرمیں اس ریفرنس کے موصول ہونے کے بعد صدرآصف علی زرداری اپنے سفارشات کے ساتھ یہ ریفرنس وزیراعظم کو بھیجیں گے ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی ریفرنس پراپنی سفارشات لکھ کرمزید کارروائی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیج دیں  گے جواعلٰی عدلیہ کے ججوں سے متعلق فیصلے کرنے کا مجاز ادارہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن