کاروباری ہفتے کے پہلے روزکراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران  مندی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس انتیس پوائنٹس کمی کے ساتھ نو ہزارچھ سو اڑسٹھ، جبکہ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس سینتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نو ہزارچارسو بیاسی کی سطح پر موجود ہے ۔اب تک دو سو پانچ کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہواہے۔ ایک سو چار کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،نوے کے حصص کی قیمتوں میں کمی اورگیارہ کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں اب تک اکتالیس لاکھ حصص کا کاروبار ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں کا رجحان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جا رہا ہے ان میں بینک آف پنجاب ، جاوید عمر وہرہ اینڈ کمپنی، اے ایم ٹیکسٹائل ، جہانگیر صدیقی اینڈ کمپنی،اور سلک بینک سرفہرست ہیں۔

ای پیپر دی نیشن