پولینڈ کے سرکاری ٹی وی پرجاری ہونے والے ابتدائی نتائج کے مطابق برونیسلا کموروسکی نے ترپن فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کے مدمقابل پولیند کے سابق صدر لیخ کازنسکی کے بھائی جاروسلا کازنسکی سینتالیس فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ صدارتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے پر جاروسلا کازنسکی نے اپنی ناکامی تسلیم کرلی ہے۔ صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں ووٹنگ کا مجموعی ٹرن آؤٹ چھپن فیصد رہا، جو کہ گزشتہ مرحلے کی نسبت دو فیصد زیادہ ہے۔ ادھر پولینڈ کے وزیراعظم نے انتخابی نتائج کو ملک کے مستقبل کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پولینڈ کے وزیراعظم اور نو منتخب صدر کا تعلق ایک ہی سیاسی جماعت سے ہے۔