ٹور ڈی فرانس کا پرولوگ مرحلہ سوئٹزرلینڈ کے فیبین نے جیت لیا

Jul 05, 2010

سفیر یاؤ جنگ
روٹرڈیم (نیٹ نیوز) سیکسو بینک ٹیم کے رائیٹر سوئٹزر لینڈ کے فیبین کینسلیرا نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کاپرولوگ مرحلہ جیت لیا روٹرٹیم میں ریس کاپرو لوگ مرحلہ 9 کلومیٹر پر مشتمل تھا سوئٹزر لینڈ کے فیبین کینسلیرا نے مقررہ فاصلہ دس منٹ میں طے کرکے ریس لیٹر کی یلوجرسی حاصل کر لی ایچ ٹی سی کولمبیا ٹیم کے جرمن رائٹر ٹونی مارٹن دس سکینڈز کے فرق سے دوسرے اور برطانیہ کے ڈیوڈ مار تیسرے نمبر پر رہے۔ سات مرتبہ کے ٹور ڈی فرانس چیمپئن امریکا کے لانس آرم اسٹرانگ بائیس سیکنڈز کے فرق سے چوتھے اور دفاعی چیمئپن البرٹوکوٹناٹور چھٹے نمبر پر رہے سائیکلسٹ روٹرٹیم سے برکسیلیس تک ریس کے پہلے مرحلے میں دو سو تیس اعشاریہ پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔
مزیدخبریں