دعاکیجئے

Jul 05, 2011

سفیر یاؤ جنگ
مکرمی! ہاتھ کی لائنوں میں ایک وجدانی یا روشن ضمیری کی بھی لائن ہوتی ہے جو نہایت نیک انسان کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسا انسان دوسروں کے غموں کو اپنے ہی غم سمجھتا ہے۔ تمام انتہائی باعزت اور قابل تعریف پاکستانیوں سے پرخلوص درخواست ہے کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اور صبح آنکھ کھلتے ہی رب کریم سے گڑ گڑا کر یہ دعا کیا کریں کہ وہ دنیا کے سات ارب انسانوں کے ہاتھ میں لائن وجدان یا روشن ضمیری بنا دے۔ کسی نہ کسی کی تو یہ دعا قبول ہو ہی جائے گی اور ساری دنیا کے انسان بہت نیک بن جائیں گے اور یہ دنیا جنت ارضی میں تبدیل ہو جائے گی۔
(عبدالمہیمن -1 توحید گلشن ٹاﺅن سیالکوٹ)
مزیدخبریں