فاسٹ با¶لرز اور بلے بازوں کے کوچنگ کلینک کا آغاز

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام فاسٹ با¶لرز اور بلے بازوں کا فاسٹ ٹریکٹ کوچنگ کلینک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہو گیا۔ کیمپ میں 23 کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے جنہیں دس روز تک دو سیشنز میں ٹرینڈ کوچز کے زیراہتمام تربیت دی جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے کوچ وقار یونس 7 جولائی کو کیمپ جوائن کریں گے۔ پہلے روز صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں کو اینٹی ڈوپنگ اور اینٹی کرپشن کے حوالے سے لیکچر دیئے گئے جبکہ دوسرے سیشن میں کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی انڈور ٹریننگ میں حصہ لیا۔ محسن خان، سرفراز نواز، اعجاز احمد، منصور رانا، محتشم رشید نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...