امریکہ کا دوسو پینتیسویں جشن آزادی، وائٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب، پریڈ اور آتش بازی کا زبردست مظاہرہ ۔

امریکہ میں جشن آزادی کے رنگارنگ پروگراموں کاانعقاد کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس میں فوجی ہیروز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں امریکی صدرباراک اوباما اور خاتون اول مشعل اوباما نے شرکت کی۔ اس موقع پرباراک اوباما نے امریکی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے امریکہ آج یوم آزادی منارہا ہے۔ امریکی صدراور ان کی اہلیہ فوجیوں کے اہلخانہ اور بچوں سے گھل مل گئے۔ امریکی ریاست ایری زونا کے شہرفونکس میں جشن آزادی کی شاندارپریڈ ہوئی۔ رنگارنگ پریڈ میں شریک مردوں اوربچوں نے سرخ ،سفید اور نیلے رنگ کی ٹوپیاں پہن رکھی تھیں۔ وہ موسیقی کی دھن پر امریکی قومی ترانہ گاتے سڑک سے گزرے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی ان کی آوازمیں آواز ملائی۔ ریاست اوہائیو کے شہرکیولینڈ میں بھی جشن آزادی پریڈ کی گئی جس میں بچوں کی بڑی تعدادنے حصہ لیا۔ واشنگٹن مونومنٹ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور رنگ برنگی روشنیوں سے آسمان جگمگا اٹھا۔ دوسری جانب افغانستان کے صوبے ہلمند میں امریکی فوجیوں کیلئے خصوصی ڈنرکااہتمام کیا گیا۔فوجیوں کی سٹیک اورباربی کیوآئٹم سے تواضع کی گئی۔تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اورفوجیوں نے ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکبادبھی دی۔

ای پیپر دی نیشن