کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی محدود تیزی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارچھ سو پوائنٹس کی سطح عبورکرنے کے بعد اسے برقرارنہ رکھ سکا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا اورانڈیکس ٹریڈنگ کے آغاز میں ہی بارہ ہزارچھ سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ ٹریڈنگ کے دوران بینکس، سیمنٹ اورپاورکمپنیوں کی جانب سے زبردست تیزی رہی جبکہ فرٹیلائزر اورکیمیکلزسیکٹرمیں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس بارہ ہزارچھ سو پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس کاروبارکے اختتام پرسولہ پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارپانچ سو چھیتر پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ کا مجوعی کاروباری حجم سات کروڑ پندرہ لاکھ شیئرزرہا، حجم کے اعتبارسے بینک آف پنجاب کے شیئرزمیں نمایاں سودے ہوئے۔ کاروبارکے اختتام تک تین سو اکتالیس کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا جن میں سے دو سو گیارہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو نو کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن