وزارت خزانہ نے تنخواہوں‘ پنشن اورالاﺅنسز میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے تنخواہوں‘ پنشن اور بعض الاﺅنسز میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 2009ءتک سرکاری ملازمین کو ملنے والے تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہ میں ضم کر دیئے گئے ہیں جبکہ گذشتہ سال 50 فیصد ایڈہاک ریلیف اور 15 فیصد موجودہ سال ملنے والے ریلیف ملتے رہیں گے اور اپنی موجودہ سطح پر منجمند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل الاﺅنس جو گریڈ 16 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کو 15 فیصد کے حساب 2008ءکے بیسک پے سکیل کے مطابق ملتا ہے 30 جون 2011ءکی سطح پر منجمند رہے گا۔ اسی طرح سپیشل الاﺅنس ہاﺅس رینٹ الاﺅنس کو بھی 30 جون 2011ءکی سطح پر منجمند کر دیا گیا ہے تاہم بعض دوسرے الاﺅنسز پر نظرثانی کی گئی ہے۔ کنوینس الاﺅنس گریڈ ایک سے 4 تک کے ملازمین کے لئے 680 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 850 روپے‘ گریڈ 5 سے 10 تک کے ملازمین کے لئے 920 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 1150 روپے اور گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کے لئے 1350 روپے سے بڑھا کر 1700 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ نائب قصد کو ملنے والا الاﺅنس 150 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اس الاﺅنس میں 150 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واشنگ الاﺅنس 30 روپے ماہانہ سے بڑھا کر ایک سو روپے‘ ڈریس الاﺅنس 35 روپے ماہانہ سے بڑھا کر ایک سو روپے‘ اسسٹنٹ کے لئے خصوصی پے 65 روپے سے بڑھا کر 150 روپے ماہانہ‘ یونیفارم الاﺅنس برائے نرسز کو 300 روپے سے بڑھا کر 600 روپے ماہانہ‘ سپیشل ایریاز کا الاﺅنس 150 روپے سے بڑھا کر 300 روپے ماہانہ جبکہ ہل الاﺅنس کو 200 روپے ماہانہ اور فائروڈ الاﺅنس 4.50 روپے سے بڑھا کر 10 روپے فی دن کر دیا گیا ہے۔ نئے سکیل درج ذیل ہیں۔
گریڈ 1: 9300-150-4800
گریڈ 2: 1000-170-4900
گریڈ 3: 11050-200-5050
گریڈ 4: 12100-230-5200
گریڈ 5: 13200-260-5400
گریڈ 6: 14300-290-5600
گریڈ 7: 15400-320-5800
گریڈ 8: 16500-350-600
گریڈ 9: 17600-380-6200
گریڈ 10: 19000-420-6400
گریڈ 11: 20400-460-6600
گریڈ 12: 22000-500-7000
گریڈ 13: 24000-550-7500
گریڈ 14: 26300-610-8000
گریڈ 15: 29500-700-8500
گریڈ 16: 34000-800-10000
گریڈ 17: 40000-1200-16000
گریڈ 18: 50000-1500-20000
گریڈ 19: 63000-1600-31000
گریڈ 20: 68900-2350-36000
گریڈ 21: 76400-2600-40000
گریڈ 22: 85700-3050-43000
اضافہ / نوٹیفکیشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...