برطانوی وزیراعظم اچانک کابل پہنچ گئے‘ کل فوجی انخلاءکا اعلان کریں گے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک + اے ایف پی) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ کل بدھ کو افغانستان سے برطانوی فوجیوں کے انخلا کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا افغان فورسز سکیورٹی سنبھالنے کے قابل ہو رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہلمند کے دورے پر کہی جبکہ سکیورٹی خدشات پر لشکرگاہ کا دورہ منسوخ کر دیا۔ ادھر ان کے دورے پر برطانوی فوجی لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ علاوہ ازیں طالبان نے کہا کہ برطانوی فوجی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اتحادی افواج نے ننگرہار میں 15 طالبان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان جنگ کے خطے پر اثرات کے حوالے سے عالمی کانفرنس آج تاجکستان میں شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق کیمرون نے 800 فوجیوں کی وطن واپسی کا اعلان کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن