نیٹوسپلائی بحالی: پاکستان اپنی شرائط سے دست بردار ہوگیا۔ امریکا نے معافی نہیں مانگی بلکہ محتاط لفظوں میں صرف افسوس کا اظہار کیا ہے۔ امریکی اخبار

اخبار \\\'وال اسٹریٹ جرنل\\\' نے تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان امریکی افسوس کو اپنی سفارتی کامیابی کی طرح پیش کررہا ہے۔ درحقیقت پاکستان اپنی شرائط سے دستبردار ہوگیا ہے۔ پاکستان نے رسد لے جانے والے ہر ٹرک سے پانچ ہزار ڈالر وصول کرنے کی شرط بھی رکھی تھی لیکن اڑھائی سو ڈالر کی پرانی فیس پر راضی ہوگیا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ اب امریکیوں کو یہ یقین ہوتا جارہا ہے کہ پاکستان ان سے بد دیانتی کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لیون پنیٹا کے گزشتہ ماہ دورہ بھارت کی وجہ سے بھی پاکستان اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹا کیوں کہ وہ بھارت کو افغانستان میں سرگرم ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ امریکا نے پاکستان کو یہ احساس دلایا ہے کہ پاکستان امریکا کے لیے ضروری نہیں۔ اخبارنے لکھا ہے کہ پاکستان کی طرف سے اتنا سخت مؤقف اپنانے کی وجہ حکومت کا یہ ڈر تھا کہ اس طرح اسے سیاسی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن