یل کی عدم فراہمی کے باعث پاور سٹیشن بند، بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار سات سو تہتر میگاواٹ، عوام ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ کا شدید عذاب جھیلنے پر مجبور۔

Jul 05, 2012 | 14:22

سفیر یاؤ جنگ
انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار بارہ ہزار نو سو چالیس میگاواٹ ،طلب اٹھارہ ہزار سات سو تیرہ میگاواٹ جبکہ شارٹ فال ایک مرتبہ پھر بڑھ کر پانچ ہزار سات سو تہتر میگاواٹ کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ پن بجلی کی پیداوار چار ہزار انسٹھ میگاواٹ ،تھرمل سے ایک ہزار نو سو پچپن میگاواٹ اور آئی پی پیپیز سے چھ ہزار نو سو چھبیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے ۔ شہروں میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے جبکہ کئی علاقوں میں ایک گھنٹے کے بعد دو سے تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے دیہی علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیئہ اٹھارہ سے بیس گھنٹے ہے۔ تیل کی عدم فراہمی کے باعث کیپکو دو سو پچاس میگاواٹ اور اوریئنٹ ایک سو سات میگاواٹ بجلی پیدانہیں کر رہےجبکہ حبکو میں تکنیکی خرابی کے باعث تین سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں