کراچی اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم رواں سال کی کم ترین سطح پرآگیا جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس چودہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح بھی عبور نہ کرسکا۔

Jul 05, 2012 | 22:28

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا لیکن مارکیٹ آغاز سے اختتام تک مندی کی لپیٹ میں رہی، سرمایہ کاروں نے مارکیٹ سے سائڈ لائن رہنے کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران صرف تین کروڑ اٹھاسی لاکھ شئیرز کے سودے ہوسکے۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس سات پوائنٹس کمی کے بعد چودہ ہزارایک سو اکہترپوائنٹس پربند ہوا۔ حجم کے اعتبار سے ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ ٹریڈنگ کے دوران انرجی اورفرٹیلائزر اسٹاکس میں شئیرزکی فروخت دیکھی گئی۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے چار سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد اب سرمایہ کار اچھی سطح پر شئیرز کو فروخت کر کے منافع کو ترجیح دے رہے ہیں۔ دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس تین پوائنٹس کمی کے ساتھ تین ہزار پانچ سو ننانوے پربند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو آٹھ کمپنیوں کے آٹھ لاکھ اٹھاسی ہزار اکسٹھ حصص کا کاروبار ہوا۔ دس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ سترہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اکیاسی کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
مزیدخبریں