لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شیخ علاﺅالدین سے فراڈ ہو گیا۔ شیخ علاﺅالدین کا منیجر عرفان 4 کروڑ روپے لے کر فرار ہو گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ایم پی اے شیخ علاﺅالدین کے راوی ایکسچنج کمپنی کا کیشئیر عرفان گذشتہ دنوں کمپنی آفس میں موجود 4کروڑ روپے لے گیا اور کئی روز تک واپس بھی نہیں آیا کشئیر عرفان راوی روڈ کا رہائشی بتایا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کے مطابق ملزم کے تلاش کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور امید جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے علاﺅالدین کا منیجر 4 کروڑ لے کر فرار
Jul 05, 2013