اسلام آباد (اے پی پی) سعودی حکومت نے پاکستان کے 34 اضلاع میں سیلاب زدگان اور نادار افراد کے لئے ماہ رمضان کے دوران اشیائے خورد و نوش کے 27 ہزار پیکٹس کی تقسیم کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز بن ابراہیم الغدیر نے جمعرات کو یہاں سعودی سفارتخانہ میں امدادی پیکج کا اعلان کیا۔