نوازشریف کو کراچی میں نصیر اللہ بابر جیسا آپریشن کرنا پڑے گا: عالمی میڈیا

ممبئی + نیویارک + لندن (اے پی اے) بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا، امریکی اخبار سٹریٹجی پیج اور برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نوازشریف کو کراچی میں جنرل نصیر اللہ بابر جیسا آپریشن کرنا پڑے گا۔ کراچی میں آپریشن کا مقصد متحدہ کی ناراضگی تو ہے ہی مگر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بھی اسے صوبائی معاملات میں مداخلت سمجھے گی اور موجودہ حالات میں نوازشریف کوئی ایسا محاذ نہیں کھولنا چاہتے جس سے پیپلز پارٹی اور متحدہ ناراض ہو۔ اخبارات کے مطابق کراچی میں اغواکاری اور بھتہ وصولی سب سے بڑی صنعت بن رہی ہے۔ دنیا میں دہشت گردی کی بڑی وجہ کراچی کے وہ جرائم پیشہ گروہ ہیں جنہیں سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن