ایف آئی اے لاہور نے ای او بی آئی میں اربوں روپے فراڈ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا

لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے لاہور نے ای او بی آئی میں اربوں روپے کے فراڈ کی تحقیقات کا گزشتہ روز آغاز کر دیا۔ اس حوالے سے دستاویزات گزشتہ روز صبح اسلام آباد ہیڈکواٹر سے لاہور پہنچی تھیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں خریدی گئی 10 اور فیصل آباد میں خریدی گئی ایک جائیداد کے حوالے سے یہ تحقیقات شروع ہوئی ہیں جن میں الزام ہے یہ تمام جائیدادیں مارکیٹ ریٹ سے کئی گنا زیادہ قیمت پر خریدی گئیں۔ ایف آئی اے لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے ای او بی آئی کو جائیدادیں فروخت کرنے والے افراد کو طلب کر لیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...