9 ٹاﺅنز کے بجٹ تیار، ایک ارب 38 کروڑ ترقیاتی کاموں پر خرچ ہونگے

لاہور (شعیب الدین سے) لاہور کے 9 ٹاﺅن مالی سال 2013-14 میں ایک ارب 38 کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار 666 روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرینگے جبکہ غیر ترقیاتی کاموں (تنخواہ، پٹرول، یوٹیلیٹی بلز و دیگر اخراجات) کی مد میں ایک ارب 13 کروڑ 59 لاکھ 97 ہزار 740 روپے کے اخراجات ہونگے۔ رواں مالی سال کے دوران متوقع آمدن 2 ارب 22 کروڑ 88 لاکھ 98 ہزار روپے ہے جبکہ گزشتہ سال کے بجٹ میں سے بچنے والی تقریباً 80 کروڑ روپے کی رقم اس کے علاوہ ہے۔ 9 ٹاﺅن انتظامیہ کا رواں مالی سال کے اخراجات کا تخمینہ 2 ارب 51 کروڑ 76 لاکھ 48 ہزار روپے ہے۔ لاہور کے 9 ٹاﺅنز کے ٹاﺅن آفیسرز فنانس نے اپنے اپنے ٹاﺅن کے بجٹ تیار کر لئے ہیں جنہیں منظوری کیلئے ڈی سی او کو بھجوایا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور اب ان کی منظوری دینگے۔ داتا گنج بخش ٹاﺅن کی آمدنی 24 کروڑ، ترقیاتی اخراجات 8 کروڑ 50 لاکھ، غیر ترقیاتی اخراجات 15 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔ عزیز بھٹی ٹاﺅن کی متوقع آمدن 14 کروڑ 40 لاکھ، ترقیاتی اخراجات 9 کروڑ اور غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 9 کروڑ 86 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ علامہ اقبال ٹاﺅن کا بجٹ سب سے بڑا ہے۔ اس کی متوقع آمدن 54 کروڑ 55 لاکھ روپے ہے جبکہ ترقیاتی کاموں کیلئے 35 کروڑ 23 لاکھ اور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 19 کروڑ 18 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ شالامار ٹاﺅن کی متوقع آمدن 15 کروڑ 7 لاکھ اور ترقیاتی اخراجات 4 کروڑ 58 لاکھ اور غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 10 کروڑ 51 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ راوی ٹاﺅن کے بجٹ میں متوقع آمدنی 20 کروڑ 40 لاکھ میں سے 8 کروڑ 35 لاکھ روپے ترقیاتی کاموں اور غیر ترقیاتی کاموں کی مد میں 11 کروڑ 95 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ سمن آباد ٹاﺅن کے بجٹ میں متوقع آمدن 20 کروڑ 3 لاکھ میں سے 14 کروڑ 35 لاکھ ترقیاتی کاموں کیلئے جبکہ غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 12 کروڑ 76 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ واہگہ ٹاﺅن کے بجٹ میں 15 کروڑ 72 لاکھ روپے متوقع آمدن میں سے 7 کروڑ 90 لاکھ ترقیاتی کاموں کیلئے جبکہ غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 7 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نشتر ٹاﺅن کے بجٹ میں متوقع آمدن 34 کروڑ 58 لاکھ ہے جس میں سے 24 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں کیلئے اور غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 12 کروڑ 27 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ گلبرگ ٹاﺅن کے بجٹ میں 24 کروڑ 12 لاکھ کی آمدن متوقع ہے۔ ترقیاتی کاموں سے 26 کروڑ 17 لاکھ اور غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 14 کروڑ 45 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ مالی سال 2012-13 کے بجٹ سے سب سے زیادہ رقم 21 کروڑ روپے گلبرگ ٹاﺅن نے بچائی ہے۔ داتا گنج بخش ٹاﺅن میں 7 کروڑ، عزیز بھٹی ٹاﺅن میں 5 کروڑ، علامہ اقبال ٹاﺅن میں 18 کروڑ، سمن آباد ٹاﺅن میں 10 کروڑ، نشتر ٹاﺅن میں 6 کروڑ اور واہگہ ٹاﺅن میں ایک کروڑ 65 لاکھ روپے ”کلوزنگ بیلنس“ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...