پشاور (آن لائن) افغانستا ن سے ڈی پورٹ ہونے والے دو شہریوں کو مزید تحقیقات کے لئے پشاور منتقل کر دیا ہے جبکہ تحقیقات مکمل ہونے پر سندھ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے بائیس قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ کنڑ افغانستان سے بہار علی ولد نادر شاہ سکنہ چارسدہ اور روان گل ولد تاج محمد سکنہ ورسک روڈ کو گزشتہ روز افغان حکومت نے طورخم بارڈر کے ذریعے ڈی پورٹ کرکے پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیا تھا۔