پاکستان اور افغانستان تعلقات بہتر بنا کر طالبان کا پرتشدد کردار کم کر سکتے ہیں : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان الیاسن نے کہا ہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات دونوں ممالک میں طالبان کے پرتشدد کردار کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ وہ افغانستان کے پانچ روزہ دورے کے بعد گزشتہ روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں نوازشریف کی نئی حکومت کے ساتھ افغان حکومت کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے انہوں نے کہا دونوں ممالک میں روابط قائم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دونوں ممالک کی سکیورٹی کے لئے ان کے مابین سٹریٹجک تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہوں گے میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کا مفاد اس بات میں ہے کہ دونوں ممالک میں طالبان کے کردار کو کم کیا جائے تاکہ تشدد کا سلسلہ روکا جا سکے پاکستان میں افغان مہاجرین کی اب تک موجودگی کے بارے میں انہوں نے کہا اس معاملے پر دونوں ممالک کو مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا بعض علاقوں کو چھوڑ کر افغانستان میں امن و امان میں ڈرون حملہ کے بارے میں انہوں نے کہا اس بار میں پاکستان نہیں گیا لیکن میں جانتا ہوں کہ ڈرون حملے دونوں ممالک کے لئے ایک مسئلہ ہے افغانستان کے بیشتر سیاسی حلقوں میں یہ ایک سنگین ایشو ہے کہ امریکہ کے بارے میں رائے عامہ خراب ہونے کے حوالے سے صدر کرزئی نے بھی ان پر تشویش کا اظہار کیا تاہم ڈرون حملوں میں خاصی کمی آئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغانستان سے آئندہ برس بیرونی افواج کے انخلا کے بعد سکیورٹی معاملات پر امریکہ اور افغانستان میں کوئی سمجھوتہ طے پا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...