اسلام آباد (نامہ نگار) 80 ارب روپے کے اوگرا سکینڈل کے مرکزی کردار توقیر صادق کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی اتھارٹی نے انٹرپول کے حوالے کردیا، توقیر صادق کو پاکستان لانے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں، نیب کے افسران وقاص خان اور شمائل خان پر مشتمل دو رکنی ٹیم یو اے ای میں موجود ہے، دوسری جانب نیب نے وزارت داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جی سکس نیب آفس تک سکیورٹی پلان کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ ترجمان نیب رمضان ساجد نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یو اے ای حکام نے توقیر صادق کو انٹرپول کے حوالے کردیا ہے۔ پاکستان لانے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ضروری کارروائی کے بعد توقیر صادق کو پاکستان لایا جائیگا۔
توقیر صادق حوالے