فیروزوالا: خاتون جھلس کر ہلاک، شیخوپور: چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی، سٹاف اور ورثاءکی دوڑیں

فیروز والا+شیخوپورہ (نامہ نگار+نامہ نگار خصوصی) کوٹ عبدالمالک کے قریب کپڑوں میں آگ لگنے سے خاتون بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ محنت کش اسلم کی بیوی اور بیٹی چولہا پر کھانا تیار کر رہی تھی اچانک ان کے کپڑوں میں آگ لگ گئی اسکی بیوی شہناز بی بی بری طرح جھلس گئی اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں پر دم توڑ گئی۔ دوسری طرف شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جسکے کے باعث سٹاف اور بچوں کے ورثاءکی اپنے اپنے بیمار بچوں سمیت اٹھا کر دوڑیں لگا دیں آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو1122کے فائر مینوں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے آگ کو بجھانا شروع کردیا۔ بجلی کی بار بار ٹرپنگ کے باعث چلڈرن وارڈ میں اچانک آگ لگ گئی جو چند ہی منٹوں میں بجھ گئی اسی دوران بجلی مین سپلائی دوبارہ بحال ہوتے ہی پھر بجلی کی تاروں میں آگ لگ گئی بجلی کی تاروں کو درست کرتے ہوئے ایک الیکٹریشن کو کرنٹ لگ گیا آگ تیزہونے کی وجہ سے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر مبشر احمد کی کال پر ریسکیو1122کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔ لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او علی جان خان شیخوپورہ اور تمام ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی موقع پر پہنچ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...