لاہور (خصوصی نامہ نگار) سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کے معاشی، سیاسی حالات اور عوام کی حالت زار پر ایک مرتبہ پھر تشویش کا شکار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ سے واپسی پر لاہور ائر پورٹ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار بسنے والے پاکستانی وطن عزیز میں لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور بدترین دہشت گردی کے تسلسل پر بہت زیادہ دل گرفتہ ہیں اور وہ پاکستان میں تبدیلی کے راستے کی سب سے بڑی رکاوٹ موجودہ نظام کو سمجھنے لگے ہیں۔