لاہور (اپنے نامہ نگار سے) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو ڈاکٹر عامر احمد نے کہا کہ ڈینگی لاروے کے خاتمے کے پلان پر عملدرآمد انتہائی پیمانے پر ہے اب وارننگ دینے کا دور ختم ہو گیا۔ کاغذی رپورٹوں سے کام نہیں چلے گا۔ کسی بھی افسر یا اہلکار یا فیلڈ انسپکٹر نے اپنے ٹارگٹ بارے کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کیا تو یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اقبال ٹا¶ن میں انسداد ڈینگی لاروے کے بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز گندے پانی کے تالابوں اور جوہڑوں میں ڈینگی لاروے کے خاتمے کے لئے پونگ ڈالیں تاکہ لاروے کی افزائش کا فوری خاتمہ ممکن ہو۔ انہوں نے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کو کہا کہ فیلڈ انسپکٹروں کی طرف سے کاغذی رپورٹوں پر ایکشن لیا جائے گا۔
ڈینگی لاروا کے خاتمے کیلئے کاغذی رپورٹوں سے کام نہیں چلے گا: سیکرٹری کوآپریٹو
Jul 05, 2013