سنسر بورڈ کی چےئرپرسن بن کر فلموں سے فحاشی و عرےانی ختم کر دوں گی : بہار بیگم

Jul 05, 2013

اٹک خورد (اےن اےن آئی) پاکستانی فلم سنسر بورڈ کی چےئرپرسن بن کر فلموں سے فحاشی وعرےانی ختم کر دوں گی کےونکہ معےاری فلم سازی ہی پاکستانی فلم اندسٹری پر چھائے ہوئے بحران کا خاتمہ کر سکتی ہے،مجھے اگر پاکستانی فلم سنسر بورڈ کا چےئرپرسن منتخب کےا گےا تو انشاءاللہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لےے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گی کےونکہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو ہم نے اپنے خون سے بناےا ہے ، مےں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں جس نے مجھے عزت ،دولت اور شہرت کے ساتھ وہ سب کچھ دےا ہے جس کی ہر انسان زندگی مےں تمنا کرتا ہے ،اس لےے اب مجھے کسی چےز کی کوئی طلب نہےں ہے ، ان خےالات کا اظہار پاکستان فلم انڈسٹری کی سنےئر اداکارہ بہار بےگم نے ”اےن اےن آئی “ کے نمائندہ کو خصوصی انٹروےو دےتے ہوئے کےا ہے ،اداکارہ بہار بےگم نے کہا کہ اگر مجھے فلم سنسر بورڈ کی چےئرپرسن کی ذمہ داری سونپی گئی توجس طرح مجھے پاکستانی فلموں مےں گنڈاسہ پکڑا کر ظلم و ستم کے خلاف لڑتے دکھاےا گےا تھا اسی طرح مےں گنڈاسہ پکڑ کر پاکستانی فلم انڈسٹری سے فحاشی، عرےانی اور لگرےٹی کا خاتمہ کر دوں گی۔

مزیدخبریں