اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے دورہ پاکستان کے دوران مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ نواز شریف وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ چین کا کر رہے ہیں۔ پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ چین کوخنجراب سے گوادر سے تک موٹروے تعمیر کرنے میں پاکستان کی مدد کرنی چاہیے جسے پھر کراچی تک توسیع دی جائے گی۔ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔
پرویز رشید