اوکاڑہ (نامہ نگار) کراچی سے پشاور جانیوالی عوام ایکسپریس کا انجن اوکاڑہ ریلوے سٹیشن پر فیل ہوگیا۔ متبادل انجن کا جلد انتظام نہ ہونے پر ٹرین کے درجنوں مسافروں نے اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ دفتر کے دروازے اور شیشے توڑ ڈالے عملے نے بھاگ کر جان بچائی، مسافروں کا پلیٹ فارم پر شدید احتجاج پولیس کی مدد حاصل کرنا پڑی۔ دو گھنٹے بعد متبادل انجن مسافروں کو لے کر اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہوا۔
انجن فیل