دنیا بھر رمضان المبارک کی آمد اور اسکے استقبال کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں ، رمضان المبارک میں مذہبی مصروفیا ت کی بنائ وہ تقریبات جو آئندہ دنوں میں ہوتی ہیں ، رمضان المبارک سے قبل ہی منعقد کرلی جاتی ہیں۔ دنیا بھر میں سفارت کاراپنی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے یہ جملہ ضرور کہتے ہیں کہ ”’آ پ اس ملک میں پاکستان کے سفیر ہیں “ کچھ محب وطن پاکستانی چاہے جہاں بھی ہوں ملک کے نمائندے ہونے کا عملی مظاہرہ بھی کرتے ہیں۔ ریاض میں دو بڑی اہم پاکستانی شخصیات ڈاکٹر منصور میمن، اور ڈاکٹر ارم قلبانی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور ریاض میں منفرد تقاریب کا اہمتام انکا خاصہ ہے ، تمام تقریبات میں وطن عزیز پاکستان کی نیک نامی اور ترقی کے اقدامات تقاریب کی بنیاد ہوتی ہے ۔ انکا رابطہ یہاں چونکہ سعودی عرب کا دالحکومت ہے اسلئے تمام ممالک کے سفراءسے انکا رابطہ رہتا ہے ، اور یہ حکومت پاکستان کے ” بغیر تنخواہ “ کے رضاکارآنہ طور سفیر پاکستان ہیں ۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ریاض کے عالیشان ہوٹل میں اکیس ممالک کے سفراء، جن میں برطانیہ، ارجنٹائین، مالٹا ، سویڈن،جبوتی، یونان، میانمار، بوسینائ، پر تگال، فلیسطین، سری لنکا ، آئیرلینڈ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، کینیار ، امریکہ ، جاپان ، وغیرہ کے سفراءاپنی بیگمات کے ساتھ اس پرتکلف ظہرانہ میں ڈاکٹر منصور اور ڈاکٹر ارم کے مہمان تھے ، سفیر پاکستان چونکہ اب اپنا چارج چھوڑ کر آو آئی سی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ سفارتکاروںکے علاوہ ریاض اور جدہ سے پاکستان کمیونٹی کے معزز اراکین بھی اس دعوت میں موجود تھے ،جدہ سے مسعود احمد پوری اور ابو بکر میمن بھی خصوصی طور پر ریاض گئے ۔
میزبان ڈاکٹر منصور نے مہمانوں کو خوش آمدید کہاانہوں نے کہا کہ ’ہم آپکے مشکور ہیں کہ جب بھی ہم نے آپکو بلایا آپ لوگ تشریف لائے ہمارے ملک کی عزت افزائی کرتے ہیں جسکے لئے ہم آپکے ممنون ہیں ۔ اس طرح کی تقاریب کرنے کا مقصد ہماری درخشندہ روایات کا اظہار ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ جذبہ حب الوطنی کے بغیر انسانیت کی تکمیل نہیں ہوتی یہ وہ جذبہ ہے جو باوقار اور آبرومندانہ ہے ، کوئی انسان جہاں کہیںبھی ہو اپنے اپنے طور پر ملک کی سربلندی کیلئے کوشاں رہے تو حب الوطنی کا اظہار ہوتا ہے اور ملک کا قرض ادا ہوتا ہے جو پاکستان کے عوام پر ہے ۔ ریاض سے سینئر سیاسی رہنماء نذیر جٹ ، مسعود احمد پوری، ابو بکر میمن کا خاص طور شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں اعلی عہدوں پر فائز سعودی بھائی بھی موجود تھے جن میں علاﺅالدین العسکری ، وزارتہ خارجہ کے ڈائیریکٹر جنرل عبداللہ الغامدی ، بھی موجود تھے جنکا ڈاکٹر منصور نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آئیرلینڈ کے سفیر نائیل ہالون نے میزبان کا شکریہ اداکیا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر میمن کی کاوشیں ہمیں پاکستان اور پاکستانیوں کے قریب آنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ ، علاﺅالدین العسکری نے اپنے سعودی عرب کیلئے پاکستان کے خیرسگالی جذبات کی تعریف کی ۔مختصر تقاریر کے بعد پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔
سفارتکاروں کے اعزاز میں ظہرانہ
Jul 05, 2014