سابق وزیر اعظم‘ بینظیر بھٹو کا61واںیوم ولادت دنےا بھر کی طرح پی پی پی گلف (دبئی) نے انتہائی عقیدت و احترام اور بھر پور طریقے سے منایا گےا ۔اس سلسلہ مےں پی پی پی گلف کے صدر صدر مےا ں منےر احمد ہانس نے اےک تقرےب کا اہتمام کےا جس مےں پی پی پی دبئی کے رہنماﺅں نے شرکت کی اورسالگرہ کا کےک بھی کاٹا۔تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے مےاں منےر ہانس نے کہا کہ 21 جون کا تاریخ ساز دن ایک” بینظیر دن“ ہے کیونکہ اس روز بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ انتہائی عقیدت و احترام اور بھر پور جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بینظیر بھٹو شہید مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور ایک عظیم جمہوری لیڈر تھیں۔ یہ انہی کی قربانی کا صلہ ہے کہ وطن عزیزکو طویل آمریت سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی ۔انہوںنے کہا کہ بینظیر بھٹو نے آمریت ، انتہاپسندی ، غربت اور جہالت کے خلاف جنگ کاجونعرہ لگایاتھا اور اس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ بھی پیش کیا انکے پیروکاربھی اس پر آخری سانس تک عمل پیرارہیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے کارکن بینظیر بھٹوکے اصولوں اور اقدار کی پیروی کو اپنے لیے مشعل راہ بنائے رکھیں گے ۔اس موقع پر اس عز م کا بھی اعاد ہ کیا گےا کہ جس عظیم مشن کی تکمیل کےلئے شہید جمہوریت نے اپنی قیمتی جان کا نذر انہ پیش کیا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔