دوبئی(طاہر منیر طاہر) بزم محبان مصطفی انٹر نیشنل کراچی و دوبئی کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل حمد و نعت 3جولائی بروز جمعرات شیرئن زیرہ میں منعقد ہو ئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب سے نعت خوان حضرات تشریف لا ئے، پاکستان سے مشہور نعت خواں قاری وحید ظفر قاسمی الحاج صدیق اسماعیل، صحیح رحمانی، سعودی عرب سے محمد اصغر چشتی اور قاری افضال انجم محفل نعت میں شرکت کی، جبکہ محفل نعت کی نقابت کے فرائض محمد رئیس احمد انجام دئے ، محفل حمد و نعت کا انتظام و انصرام ممتاز سماجی شخصیت چودھری نور الحسن تنویر اور آزاد علی تبسم ایم پی اے نے کیا جبکہ محفل حمد و نعت کے دیگر انتظامات میں چودھری شاہد جمیل ، چوہدری محمد منیر انور ،طاہر منیر طاہر، مرغوب احمد ، ذوالفقار شاہ، ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد اور خوشنود برنی شامل ہیں، محفل حمد و نعت رات ساڑھے نو بجے شروع ہو ئی اور سحری تک جاری رہی ، محفل میں خواتین کے لئے خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ، شرکاءنے محفل کے مابین قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ جاری کئے اور تقریب کے آخر میں حاضرین مجلس کو سحری بھی فراہم کی گئی۔