کوئٹہ میں 4 سکیورٹی اہلکاروں کو مار ڈالا: یونائیٹڈ بلوچ آرمی کا دعویٰ

کوئٹہ (آن لائن) کالعدم تنظیم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے فورسز پر حملے کے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔ کالعدم تنظیم یو بی اے کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے کوئٹہ کے علاقہ ہزار گنجی میں نیشنل پارک کے قریب سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کر کے چار اہلکاروں کو مار ڈالا اور متعدد کو زخمی کر دیا۔ اس طرح کی کارروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہیں گی۔
یونائیٹڈ بلوچ آرمی/ دعویٰ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...