ایئرپورٹس کی سکیورٹی، سول ایوی ایشن کے نئے پلان پر عملدرآمد کل سے ہو گا

Jul 05, 2014

لاہور (خصوصی رپورٹر) دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیئے ہیں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ رخصت کرنے کیلئے  آئندہ اپنے ساتھ ایئرپورٹ پر خاندان کا صرف ایک فرد لے کر آئیں۔ استقبال کیلئے بھی خاندان اور لوگوں میں سے صرف ایک فرد کو ایئرپورٹ آنے کی اجازت ہو گی۔ فیصلے پر کل اتوار 6جولائی سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا جس کے بعد استقبال کیلئے آنے والے صرف ایک فرد کو ٹرمینل بلڈنگ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

مزیدخبریں