ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)صوبائی وزیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ بیگم حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت عوام کوسستے آٹے،چینی و دیگر اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر5 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے،رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے جامع میکانزم وضع کیا گیا ہے اور گرانفروشوں و ناجائز منافع خوروں کے خلاف بھر پور آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، سرکاری افسران ضلعی و تحصیل سطح پر رمضان پیکج کے ثمرات حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن وسائل برئوے کار لائیں تاکہ اس بابرکت ماہ کی رحمتوں اور برکتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ صارفین کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے۔