ٹی ڈی اے پی کو کاروبار دوست ادارے کی حیثیت سے منظم کر رہے ہیں‘ ایس ایم منیر

Jul 05, 2014

کرا چی (کامرس رپورٹر)  فیڈریشن کی بیر ون ملک تجا رتی وفود کے دورے اور بین الا قوامی نمائشوں میں   شر کت کے علا وہ بیر ون ممالک میڈان پاکستا ن شو ز کے انقعاد میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگز یکٹو، ایس ایم منیرنے مکمل تعا ون کی یقین دہا نی کرا ئی ۔ انہوں نے کہا کہ TDAPکو کا روبار دوست ادارہ کی حیثیت سے دو بارہ منظم کیا جا رہا ہے ۔ تا کہ بز نس کمیونٹی اور  ٹر یڈ باڈیز کو ہر ممکن سہو لتیں حاصل ہو سکیں اور ملکی ایکسپورٹ میںاضا فہ کے لیے ان کی کو ششیں با ر آور ثا بت ہو ں ۔  TDAP کے چیف نے مزید بتا یا کہ اکتو بر میں ایکسپوپا کستا ن کی تیا ریا ں جا ری ہیں جسمیں بڑ ی تعداد میں غیر ملکی خریدار پا کستا ن آئیں گے ۔ اور بڑ ے پیما نے پر تجا رتی سر گرمیاں عمل پذیر ہو نگی ۔  فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر زکر یا عثمان نے عا لمی نما ئشو ں اور    تجا رتی وفودکے حو الے سے واضح کیا کہ فیڈریشن کا تجا رتی وفد ما ہ اگست میں کو ریا اور فلپا ئن روانہ ہو گا اور نو مبر میں دوسرا تجا رتی وفد آسڑیلیا کا دورہ کر یگا ۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ نو مبر میں انڈیا میںعالمی نما ئش میں پا کستا ن کی شمو لیت کا علا وہ دسمبر 2014میں میڈان پا کستا ن نما ئش ممبئی اور تیسری کینڈا پا کستا ن ٹر یڈایکسپوستمبر 2014میں ٹورنٹو کینڈا میں ہو گی۔ زکر یا عثمان نے مزید کیا کہ تجا رتی وفود کا تبا دلہ اور نما ئشو ں کا انعقاد اور بین الااقومی نما ئشو ں میں شر کت جیسے اقدما ت سے ملکی معاشی تر قی پر مثبت اثرات پڑتے ہیں ۔ اور ایکسپورٹ میں اضا فہ ہو تا ہے ۔

مزیدخبریں