شاہد آفریدی نے فٹبال ورلڈ کپ میں اپنی پسندیدہ ٹیم تبدیل کردی

Jul 05, 2014

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ فٹبال میں اپنی پسندیدہ ٹیم تبدیل کردی ہے اور اب وہ جرمنی کی حمایت کرنے لگے ہیں۔ورلڈ کپ کے آغاز پر شاہد آفریدی کی فیورٹ ٹیم کرستیانو رونالڈو کی پرتگال تھی لیکن وہ عالمی کپ کے گروپ مرحلے سے ہی باہر ہوگئی۔شاہد آفریدی سے ایک تقریب کے دوران پوچھا گیا کہ کونسی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی تو وہ ہنستے ہوئے بولے: ’میری ٹیم تو باہر ہوگئی ہے میرا خیال ہے اس وقت جرمنی کی کارکردگی اچھی رہی ہے لہٰذا اب میں جرمنی کو سپورٹ کر رہا ہوں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس ہالینڈ کو ورلڈ کپ میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ہالینڈ کی ٹیم مجھے پسند ہے۔ میرے ایک دو پسندیدہ کھلاڑی بھی اس میں شامل ہیں میں چاہوں گا کہ ہالینڈ ورلڈ کپ جیتے۔پاکستانی کرکٹر ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے بارے میں ملی جلی رائے رکھتے ہیں۔یونس خان ارجنٹائن کو ورلڈ کپ میں کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسد شفیق اور شان مسعود کی فیورٹ ٹیم جرمنی ہے جبکہ فواد عالم اور وہاب ریاض برازیلین ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں