کولمبو(آئی این پی)آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کی ٹرافی نے دنیا کا سفر شروع کردیا ،پہلے مرحلے میںکرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی سری لنکا پہنچ گئی۔یہ ٹرافی ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں جائے گی۔جمعے کو ٹرافی 1996میں ورلڈ کپ جیتنے والے ملک سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو پہنچی تو ہزاروں شائقین نے ٹرافی کا استقبال کیا ۔11سے13 ستمبر کو ٹرافی پاکستان پہنچے گی۔
دنیا کا سفر شروع ،آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی سری لنکا پہنچ گئی
Jul 05, 2014