ومبلڈن اوپن ٹینس : اعصام الحق مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Jul 05, 2014

لندن (سپورٹس ڈیسک/ نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان کے اعصام الحق ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام و ہرا جوڑی نے کوارٹرفائنل میں برطانوی جوڑی کو شکست دی۔ اعصام وہرا جوڑی نے برطانوی جوڑی کو 6-4, 6-3 سے شکست دی۔  نووک ڈجکووک دیمتروف کو شکست دے کر ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سربین سٹار نووک نے سیمی فائنل میں اچھا مقابلہ کیا اور بلغارین سٹار جی دیمتروف کو چھ چار، تین چھ، سات دو اور نو سات سے شکست دی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں ٹی بابوس اور کے مالڈی نووک کی جوڑی اور سارا ایرانی اور رابر ٹاؤنسی کی جوڑی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں پوسپیل اور جے سوک کی جوڑی جبکہ مائیک برائن اور بوب برائن کی جوڑی نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ مردوں کے دوسرے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سربیا کے مائیلوس راؤنک کو شکست دی۔ ان کی کامیابی کا سکور چھ چار، چھ چار اور چھ چار رہا۔ بھارتی ثاینہ مرزا کی جوڑی کو مکسڈ ڈبلز کے تیسرے راؤنڈ میں شکست ہو گئی۔

مزیدخبریں