ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میں گلابی بال سے نہیں کھیل سکتا:کرس راجرز

Jul 05, 2014

سڈنی(آئی این پی)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اوپنرکرس راجرز آنکھوں کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں کرکٹ کھیلنے سے محروم رہیں گے۔کرس راجرز کلر بلائنڈ ہیں جن کی آنکھیں کلر کو پہچاننے میں دھوکا کھا جاتی ہیں۔گلابی گیند سے کھیلنے فیصلہ 2015میں کھیلے جانے والے میچز کے لیے کیا گیا تھا ،آسٹریلیا اور نیو زی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والی سیریزمیں ڈے اینڈ نائٹ میچ میں پنک گینداستعما ل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔36 سالہ آسٹریلین کرکٹرکا کہنا تھا کہ اب میرے لئے کرکٹ میں پنک گیند کے ساتھ کھیلنا مشکل ہے ۔

مزیدخبریں