ریوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کہا ہے کہ برازیل میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے کامیاب انعقاد پر بیحد خوش ہوں۔ برازیل کا میگا ایونٹ کو کامیاب بنانا اس کی کامیابی ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیپ بلاٹر نے مزید کہا کہ برازیل کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ورلڈکپ کو قبول کیا۔ آئیں ہاتھ میں ہاتھ ملائیں اور امید کریں کہ باقی تمام میچز بھی پہلے میچز کی طرح اچھے طریقے سے ہونگے اور ماحول بھی پہلے جیسا ہی ہو گا۔
فٹبال ورلڈکپ کا کامیاب انعقاد برازیلین عوام کی کامیابی ہے : فیفا صدر سیپ بلاٹر
Jul 05, 2014