میکسیکو (اے پی پی) میکسیکومیں چوروں نے خطرناک تابکاری مواد سے بھرا پک اپ ٹرک چوری کرلیا۔ میکسیکو کے وزیر داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چوری ہونے والے ٹرک میں صنعتی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والا تابکار عنصر اریڈیم 192 موجود تھا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اگر تابکار مواد کو کھولنے کی کوششں کی گئی تو یہ آس پاس موجود لوگوں کی صحت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔